the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 4 جون (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ میکورمائیکوسس ( بلیک فنگس) کے بڑھتے کیسزکی سنگینی اورادویات کی قلت کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مناسب تعداد میں انجکشن مفت فراہم کرانے کی اپیل کی ۔
پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک بھرمیں بلیک فنگس کے انجکشن لگانے کی فریادیں کر رہے ہیں لیکن لوگوں کو اس وبا کے انجکشن نہیں مل رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر آنے والی کچھ ویڈیوزدل دہلانے والی اور



انتہائی تکلیف دہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بلیک فنگس کے مریضوں کی تعداد 11000 کو عبور کر چکی ہے اور اس کے علاج کے لئے انجکشن مناسب مقدار میں دستیاب نہیں ہیں۔ سب سے بڑی تشویش کی بات یہ ہے کہ بلیک فنگس سے شرح اموات 50 فیصد ہے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری نے اس وبا کے علاج کے مہنگے انجکشن پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے انجکشن پر مریض لاکھوں روپے خرچ کررہے ہیں۔ بلیک فنگس کا علاج آیوشمان اسکیم کے دائرہ کار میں بھی نہیں آتا ، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، لہذا یہ انجکشن مریضوں کو بلا معاوضہ فراہم کیا جانا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.