دہلی،17 ڈسمبر(ذرائع) بنگلہ دیش میں ہندو برادری اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مظالم کے خلاف کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے کئی دیگر ارکان پارلیمنٹ نے پیر کو پارلیمنٹ احاطے میں احتجاج کیا اور حکومت سے ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ ان کے ہاتھ میں ایک تھیلا بھی تھا جس پر بنگلہ دیش کے ہندو اور عیسائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں، لکھا ہوا
تھا-
کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا پیر کے روز فلسطین لکھے ہوئے بیگ کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچی تھیں۔ ان کے اس بیگ کو لے کر سیاست تیز ہو گئی تھی۔ بی جے پی لیڈروں نے پرینکا گاندھی پر فلسطین کی حمایت کے حوالے سے سوالات اٹھائے تھے۔ منگل کو کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی ایک بیگ لے کر بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم کے خلاف احتجاج کرنے پہنچیں۔