: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 21 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بروز بدھ 23 اکتوبر کو کیرالہ میں وایناڈ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی کانگریس کے ذرائع کے مطابق محترمہ واڈرا کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے
دوران کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر اہم لیڈر موجود رہیں گے محترمہ واڈرا وایناڈ پارلیمانی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی زیر قیادت یو ڈی ایف کی امیدوار ہیں۔