the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 16 اگست (ایجنسی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے آج کہا کہ راجستھان میں پہلوخان قتل کے معاملے میں عدالت کا فیصلہ چونکانے والا ہےمحترمہ واڈرا نے جمعہ کو ایک ٹوئیٹ کرکے کہا ، ’’پہلو خان ​​ معاملے میں نچلی عدالت کا فیصلہ چونکا دینے والا ہے۔ ہمارے ملک میں غیر انسانی سلوک کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے اور ہجوم کے ذریعہ قتل کرنا ایک گھناؤنا جرم ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ الور کی ایک نچلی عدالت نے پہلو خان ​​قتل



معاملے کے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔ تاہم ، راجستھان حکومت نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔ 2017 میں ، پہلو خان کو الور میں گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں لوگوں کے ایک ہجوم نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا۔
ایک اور ٹوئیٹ میں کانگریسی رہنما نے کہا ، ’’ راجستھان حکومت کاہجوم کے ذریعہ قتل کے خلاف قانون بنانے کا اقدام قابل تحسین ہے۔ امید ہے کہ پہلو خان معاملے میں انصاف کرکے اس کی ایک عمدہ مثال قائم کی جائے گی۔ ‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.