نئی دہلی، 6 فروری (ایجنسی) محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز باضابطہ طور سے کانگریس کے جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا۔
محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا آج شام یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر پہنچیں جہاں بڑی تعداد میں موجود پارٹی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ انہیں پارٹی صدر راہل گاندھی کے پاس والا کمرہ دیا گیا ہے۔ اسی کمرے میں پہلے جنرل سکریٹری کےطور پر مسٹر راہل گاندھی اور مسٹر
راجیو گاندھی بیٹھتے تھے۔ اپنے کام کے پہلے دن میں محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے امیٹھی سے آنے والے کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے وہ آج اپنے شوہر رابرٹ واڈرا کو چھوڑنے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )کے دفتر گئی تھیں، جہاں مسٹر واڈرا کو منی لانڈرنگ کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ہے۔
محترمہ پرینکا واڈرا کو پارٹی کے صدر مسٹر راہل گاندھی نے حال ہی میں جنرل سکریٹری مقرر کر کے انہیں مشرقی اترپردیش کا انچارج بنایا تھا۔ اس وقت وہ بیرون ملک تھیں۔