the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
جھانسی/ 25 اپریل(ایجنسی) اترپردیش میں کانگریس کی سوکھی جڑوں کو سینچنے میں کافی پسینہ بہا رہی کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے جمعرات کو پارٹی امیدوار کے حق میں ماحول ساز گار کرنے کے لئے لمبا روڈ شو کیا۔
کانگریس جنرل سکریٹری سورج کی تیز کرنوں کے درمیان روڈ شو کے لئے جھانسی کی سڑکوں پر نکلیں تو ان کی ایک جھلک پانے کے لئے سڑکوں اور گھروں کی چھتوں پر عوام کا بھیڑ امڈ پڑی۔ محترمہ واڈرا نے جھانسی میں سندھی چوراہے پر واقع کانگریس دفتر سے روڈ شو کا آغاز کیا اور مالنو، بڑا بازار چوراہا ہوتے ہوئے ایورٹ بازار سے نکلیں تو لوگوں میں پرینکا کے استقبال کی ہوڑ مچ گئی۔ ایک جھلک



پانے کے لئے لوگ آپس میں دھکا مکی کرتے دکھائے دئے تو ہیں خواتین نے چھتوں سے پھولوں کی بارش کر کے ان کا استقبال کیا۔
روڈ شو کے دوران پرینکا نے ہاتھ اٹھا کر اور سر ہلا کر ووٹروں کے استقبال کو قبول کیا۔تقریبا چار کلو میٹر لمبے روڈ شو کو محترمہ گاندھی نے پونے دو گھنٹوں میں پورا کیا اس موقع پر وہ جھانسی شہر کے قریب قریب ہر اہم علاقے اور بازار میں گئیں۔
روڈ شو کے درمیان رام جانکی مندر دکھا تو پرینکا نے اپنی گاڑی سے اتر کر مندر میں درشن کے لئے چلی گئیں۔ اس درمیان ان کے قافلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیر ملیکا ارجن کھرگے، سابق ایم ایل اے ونود چترویدی سمیت پارٹی کے دیگر سینئرلیڈر و کارکن موجود رہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.