the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ممبئی،19اپریل(ایجنسی)کانگریس ترجمان کے عہدے سے استعفی دینے والی پرینکا چترویدی جمعہ کو شیوسینا میں شامل ہوگئیں۔شیوسینا ہیڈکوارٹر ماتوشری میں منعقد پریس کانفرنس میں پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی د میں محترمہ چترویدی نے شیوسینا میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
مسٹرٹھاکرے نے محترمہ چترویدی کے شیوسینا میں شامل ہونے کا استقبال کیا اور انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔محترمہ چترویدی نے اس موقع پر کہا کہ شیوسینا نے خاندان کے رکن کے طور پر جتنے احترام کے ساتھ انہیں جوڑا ہے اس سے وہ بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا،"ممبئی میری جائے پیدائش ہی نہیں میدان عمل بھی ہے۔"
محترمہ چترویدی نے جمعہ کو کانگریس صدر راہل گاندھی کو خط لکھ کر بیتے کچھ دنوں میں ان کے ساتھ برا برتاؤ کئے جانے اور ایسا کرنے والوں کو قیادت کی جانب سے تحفظ فراہم کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی کے سبھی عہدوں اور رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔
وہ کانگریس کی ترجمان ہونے کے علاوہ محکمہ مواصلات کی کنوینر کے عہدے پر بھی فائز تھیں۔



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.