سیتاپور:04اکتوبر(یواین آئی) لکھیم پوری کھیری میں تشدد کے شکار کسانوں سے ملنے جارہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈر اور ان کے حامیوں کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے محترمہ واڈرا کو سیکنڈ واہنی پی اے سی کیمپ میں رکھا گیا ہے جبکہ کیمپ کے باہر بڑی تعداد میں کانگریسی کارکن حکومت مخالف نعرے بازی کررہے ہیں اس سے قبل نصف رات کو لکھنؤ سے لکھیم پور کے لئے روانہ ہوئیں کانگریس جنرل سکریٹری کوروکنے کے لئے خیرآباد ٹول پلازہ پر کثیر تعداد میں پولیس ٹیم کو تعینات کیا گیا تھا۔تشدد زدہ ضلع میں جانے سے روکے جانے پر کانگریس جنرل سکریٹری نے موجود پولیس افسران سے وجہ پوچھی اور جواب نہ ملنے پر ان کی پولیس کے ساتھ جم کر نوک
جھونک ہوئی۔
پولیس افسران کے عمل سے ناراض پرینکا پولیس افسران کو کہا کہ وہ ایک خاتون سے ڈرتے ہیں اسی لئے ان کا راستہ روکا جارہا ہے۔ کانگریس کے ایک کارکن نے کانگریس جنرل سکریٹری کے ساتھ پولیس کے ذریعہ مارپیٹ کا بھی الزام لگایا ہے۔ الزام سے ناراض افسروں نے حامیوں کوپولیس گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی لیکن کانگریس لیڈر کے دخل کے بعد وہ اس سے باز رہے۔
پرینکا نے میڈیا سے کہا' میں متاثرین کے کنبے سے ملنے جارہی تھی۔ میں مہلوکین کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے جارہی ہوں۔ میں متاثرین کے درر میں شریک ہونے جارہی ہوں۔ جو ہوا اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کسانوں کو کچلنے کی سیاست کررہی ہے۔ انہیں ختم کرنے کے لئے سیاست کی جارہی ہے۔