نئی دہلی ، 7 جون (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ مودی سرکار کورونا وبا کے دور میں بھی اعداد و شمار کی بازیگری سے باز نہیں آئی اور کورونا متاثرین سے لے کر مرنے والوں کی تعداد کا اعداد و شمار بتانے میں کھیل کرتی رہی ہے۔
مسز واڈرا نے پیر کو فیس بک پر اپنی ’ذمہ دار کون ابھیان‘ کے تحت جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ حکومت نے شروع ہی سے ہی کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور کورونا متاثرین کی تعداد شرح میں دکھا یا لیکن وہ کورونا کے ٹسٹگ کے اعداد و شمار کی مجموعی
تعداد ہی بتاتی رہی ۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی حکومت ویکسی نیشن کے اعداد و شمار کی کل تعداد بتا رہی ہے نہ کہ آبادی کا تناسب۔ اس میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ ایک میں ویکسی نیشن کی پہلی اور دوسری خوراکیں جوڑ کر بتارہی ہے اور یہ اعداد و شمار کی بازیگری ہے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ کورونا کی وبا میں لوگوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ اعداد و شمار میں شفافیت برتیں ، کیونکہ اس وبا کا پھیلاؤ ، وائرس کی پوزیشن ، کہاں سیل کرنا ہےکہاں جانچ میں اضافہ کرنا ہے حکومت نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔