ذرائع:
شری وجے مہانتیش آیورویدک میڈیکل کالج اِلکل ضلع باگل کوٹ کرناٹک کی جانب سے ایک پروپیگنڈہ فلم کی تشہیر کی جا رہی ہے جس میں کالج پرنسپل کی جانب سے خواتین طلبہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضرور کیرلہ اسٹوری فلم دیکھیں اور اس فلم کو دیکھنے کے لئے بلخصوص اجازت دی گئی ہے حتہ کہ کے کالج کو بند کردیا گیا ہے۔
ایک نامور کالج کیسے کلاسز معطل کر سکتا ہے اور تمام طلباء کو پروپیگنڈا فلم دیکھنے کا حکم کیسے دے
سکتا ہے جوکہ جھوٹ پرمبنی ہے۔ اس کی نظر میں تعلیم سے بڑھکر ایسی جھوٹی فلم اہمیت رکھتی ہے جس کی وہ ایک کالج کا پرنسپل ہونے کے باوجود اس کو پروموٹ کر رہا ہے اور طلبہ کو بہکا رہا ہے جس سے طالب علموں کے ذہنوں پر برا اثر پڑے گا۔
کرناٹکا حکومت کو چاہیے کہ ایسے ہندتوا ذہنیت رکھنے والے کو پرنسپل کے عہدے سے معطل کردیا جاۓ تاکے علم حاصل کرنے والے طالب علم کی زندگیاں اجاگر ہو سکیں ایسی ذہنیت سے انکی تعلیم اور مستقبل کو نقصان نہ پہونچ سکے۔