the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 12 اگست ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’شفافیت پر مبنی ٹیکس- ایماندار کا احترام‘ کے لئے پلیٹ فارم لانچ کریں گے۔
سرکاری معلومات کے مطابق وزیر اعظم ’ شفافیت پرمبنی ٹیکس - ایماندار کا احترام‘ کے لئے جو پلیٹ فارم لانچ کریں گے وہ ڈائریکٹ ٹیکس اصلاحات کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں اوراعلیٰ افسروں کے علاوہ مختلف چیمبرز آف کامرس ، تجارتی ایسوسی ایشنز اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ ساتھ بڑے ٹیکس دہندگان بھی اس تقریب میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور نرملا



سیتارمن اور وزیر مملکت برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور انوراگ سنگھ ٹھاکر بھی موجود رہیں گے ۔
سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے حالیہ برسوں میں ڈائریکٹ ٹیکسوں میں کئی بڑی ٹیکس اصلاحات کیں ہیں ۔ گذشتہ سال کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کر کے 22 فیصد کردی گئی اور نئے مینوفیکچرنگ یونٹوں کے لئے یہ شرح مزید 15 فیصد کردی گئی تھی۔ ’منافع تقسیم ٹیکس‘ بھی ختم کردیا گیا۔
ٹیکس اصلاحات کے تحت ٹیکس کی شرحوں میں کمی کرنے اور ڈائریکٹ ٹیکس قوانین کو سہل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے کام کاج کی کارکردگی اور شفافیت لانے کے لئے سی بی ڈی ٹی کی جانب سے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.