نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کے بعد اب جنوبی ریاستوں میں کورونا انفیکشن کی صورتحال کے بارے میں ان ریاستوں کے وزرائے اعلی کےساتھ جمعہ کو بات چیت کریں گے سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ وزیراعظم جمعہ کو تامل ناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور کیرلا کے ورزائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کریں گے۔ اس میٹنگ میں ان ریاستوں میں کورونا وبا کے سبب پیدا ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
جنوب کی کچھ ریاستوں میں
ابھی بھی کورونا انفیکشن کے معاملے تشویش کا سبب ہیں اور وزیراعظم اسی کے پیش نظر وہاں کے وزرائے اعلی کے ساتھ بچاؤ اور احتیاط کے طریقوں اور طبی سہولیات پر بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ان ریاستوں میں ٹیکہ کاری کی صورتحال اور اس میں مزید تیزی لائے جانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ مسٹر مودی نے آج ہی شمال مشرق کی 8 ریاستوں کے وزرائے عالی کے ساتھ کورونا انفیکشن کی صورتحال کا جائزہ لیاور اس ان سے تیسری لہر کے خدشے کے پیش نظر کووڈ کے رہنما خطوط کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے کہا۔