نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو ہندوستانی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے عالمی اقتصادی فورم کی ڈاؤوس کانفرنس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 'دنیا کی موجودہ صورتحال' پر خطاب کریں گے۔
حکومتی ریلیز کے مطابق یہ ورچوول پروگرام 17 سے 21 جنوری تک چلے
گا۔
مختلف سربراہان مملکت جو اس تقریب سے خطاب کریں گے ان میں جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو، یوروپی کمیشن کے صدر ارسووا وان ڈیر لیئن، آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن، انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو، اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، عوامی جمہوریہ چین کے صدر ژی جن پنگ اور دیگر شامل ہیں۔