the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 12 دسمبر 2021 کو دوپہر 12 بجے، وگیان بھون میں ’’ڈیپازیٹرس فرسٹ: گارنٹیڈ ٹائم باؤنڈ ڈیپازٹ انشیورینس پے منٹ اپ ٹو 5 لاکھ روپئے‘‘(جمع کرنے والوں کو اولیت: پانچ لاکھ روپئے تک کی معینہ مدت کے ڈیپازٹ بیمہ کی ادائیگی کی ضمانت)کے عنوان سے منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔
ڈیپازٹ بیمہ رقم کے دائرے میں ہندوستان میں مصروف عمل تمام کاروباری بینکوں میں تمام طرح کی جمع رقم جیسے سیونگ، فکسڈ، کرنٹ ، ریکرنگ ڈیپازٹس، وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مصروف عمل ریاستی، مرکزی اور پرائمری کوآپریٹیو بینکوں کو بھی اس کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔ ڈگر سے ہٹ کر کی گئی اس اصلاح کے تحت بینک



میں جمع بیمہ رقم کو ایک لاکھ روپئے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپئے کر دیا گیا ہے۔
فی ڈیپازیٹر فی بینک 5 لاکھ روپئے کے ڈیپازٹ بیمہ احاطے کی بنیاد پر گذشتہ مالی برس کے آخر تک پوری طرح سے محفوظ کھاتوں کی تعداد مجموعی کھاتوں کی تعداد کا 98.1 فیصد کے بقدر تھی، جبکہ بین الاقوامی اسٹینڈرڈ 80 فیصدہے۔
عبوری ادائیگی کا پہلا حصہ حال ہی میں ڈیپازٹ انشیورینس اینڈ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔ یہ ادائیگی ان 16 شہری کوآپریٹیو بینکوں کے ڈیپازٹروں کے دعوؤں کی بنیاد پر کی گئی ہے ، جن بینکوں پر ہندوستانی ریزرو بینک کے ذریعہ حدود مقرر کی گئی ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد ڈیپازیٹرس کے متبادل بینک کھاتوں میں ان کے دعوے کی بنیاد پر 1300 کروڑ روپئے سے زائد رقم کی ادائیگی کی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.