نئی دہلی، 24 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی گجرات کے کچھ میں واقع گرودوارہ لکھپت صاحب میں ہفتہ کو سکھوں کے پہلے گرو نانک دیوجی کی گروپروتقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔
گجرات کی سکھ سنگت ہر سال 23 سے 25 دسمبر تک گرودوارہ لکھپت صاحب میں گرو نانک دیو جی کا گروپرو مناتی ہے۔ گرو نانک دیو جی اپنے سفر کے دوران لکھپت میں ٹھہرے تھے۔ گردوارہ لکھپت صاحب میں ان کی کچھ چیزیں رکھی
ہوئی ہیں، جیسے کھڑاؤ اورپالکی، پانڈولپیاں اوردیگر گرومکھی ادب۔
سنہ 2001 کے زلزلے کے دوران گرودوارہ کو نقصان پہنچا تھا۔ مسٹر مودی، جو اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، نے بغیر کسی تاخیر کے گرودوارہ کی مرمت کا کام شروع کرنے کو یقینی بنایا تھا۔ گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پرو، گرو گوبند سنگھ جی کے 350 ویں پرکاش پرو اور گرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پور کے موقع پربھی مسٹر مودی نے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا تھا۔