نئی دہلی ، 09 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم، نریندر مودی نے ٹوکیو2020 میں حصہ لینے والےہندوستانی دستہ (کھلاڑیوں) کو میسرسہولیات اور ان کی تیاریوں کاجائزہ لیا وزیراعظم 13 جولائی کواولمپکس کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں سے بات چیت کریں گے اور ان کے تئیں اپنی نیک خواہشات بھی پیش کریں گے۔
وزیر اعظم نےآج اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ، "@ ٹوکیو 2020 میں ہندوستانی دستہ کو فراہم کردہ سہولیات اور
ان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کھلاڑیوں کو درکار سازوسامان سے متعلق تفصیلات، ٹیکہ کاری کی نوعیت و کیفیت،انہیں فراہم کی جانے والی کثیر النوع سہولتوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔
130 کروڑ بھارتیوں کی جانب سے، میں 13 جولائی کواولمپکس کےلیے منتخب کردہ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کروں گا تاکہ مستقبل کے لیےانہیں اپنی نیک خواہشات پیش کرسکوں۔ آئیں ہم سب (# چیئر 4 انڈیا)ان کے لیے جشن کا ماحول بنائیں۔'