the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 21 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی تین ممالک کے اپنے کامیاب دورہ کے بعد آج یہاں پہنچ گئے۔
مسٹر مودی کے ہوائی اڈے پہنچنے پر وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم 16 اپریل کو سویڈن، برطانیہ اور جرمنی کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔وہ سب سے پہلے سویڈن گئے تھے جہاں انہوں نے سویڈن کے وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی اور ہندوستان -نارڈک ممالک کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔
مسٹر مودی نےا سٹاك هوم میں ہندوستانی برادری سے بھی خطاب بھی کیا۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں 17 اپریل کو برطانیہ پہنچے۔ وہاں لندن میں انہوں نے برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مئے کے ساتھ دو



طرفہ میٹنگ کی اور ملکہ الزبتھ دوم سے بھی ملاقات کی۔ مسٹر مودی نے ویسٹ منسٹر کے سینٹرل ہال میں ’ ہندوستان کی بات سب کے ساتھ‘ پروگرام میں تقریبا ڈھائی گھنٹے سے زیادہ وقت تک سوال جواب کے ذریعے ہندوستان کے حکمران کے طور پر اپنے نقطہ نظر کو سب کے سامنے رکھا۔ انہوں نے دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان مملکت اور سربراہوں کی میٹنگ (چوگم) میں بھی حصہ لیا۔اس دوران انہوں نے کئی دولت مشترکہ ممالک کے سربراہوں کے ساتھ الگ سے دو طرفہ میٹنگ بھی کی۔
وزیر اعظم کل لندن سے برلن پہنچے تھے جہاں انهوں نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ملاقات کی۔برلن میں کچھ دیر رکنے کے بعد وہ وطن روانہ ہو گئے۔
یو این آئی،اظ
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.