the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 21 اکتوبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے فرض کی راہ میں قربانی دینے والے جانباز پولیس اہلکاروں کو پیر کو نیشنل پولیس میموریل ڈے کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا’’ہم اپنے پولیس فورسز کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور آج پولیس میموریل ڈے کے موقع پر قربانی دینے والے شہیدوں کو فخر کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ ہمارے پولیس اہلکار انتہائی حوصلہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ ان



کی بہادری ہمیں ہمیشہ ترغیب دیتی ہے‘‘۔
انہوں نے کہا’’نیشنل پولیس میموریل گزشتہ سال ملک کو وقف کیا گیا تھا۔ یہ یادگاری تحریک کا مرکز ہے۔ یہ ہمیں ہمارے پولیس فورسز کی بہادری کی یاد دلاتی ہے۔ جب بھی ممکن ہو، نیشنل پولیس میموریل ضرور جائیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ 21 اکتوبر 1959 کو چین سے متصل سرحد پر اپنے فرائض پر عمل کرتے ہوئے 10 جانباز پولیس اہلکاروں نے اپنی جان کی قربانی پیش کی تھی۔ انہی کی یاد میں ہر سال 21 اکتوبر کو پولیس میموریل ڈے منایا جاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.