اوٹاوا ، 13 مارچ ( یواین آئی) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سوفي ٹروڈو بھی جان لیوا کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں ۔
وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محترمہ سوفی
میں فلو جیسی علامات سامنے آنے کے بعد جمعرات کو ان کی طبی جانچ کی گئی تھی جس میں ان کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ محترمہ سوفی فی الحال ٹھیک ہیں اور ہلکی علامات ہیں ۔