ذرائع:
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کریں گے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ نے بتایا کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو مودی سے ملاقات کی اور نئی عمارت کا افتتاح کرنے کی دعوت دی۔
اس نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت لوک سبھا کے چیمبر میں
888 اور راجیہ سبھا کے چیمبر میں 300 ممبران کو آرام سے بیٹھا سکتی ہے۔
دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کی صورت میں لوک سبھا کے چیمبر میں کل 1,280 ارکان کو جگہ دی جا سکتی ہے۔
وزیراعظم نے 10 دسمبر 2020 کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
لوک سبھا سکریٹریٹ نے کہا کہ نئی عمارت معیاری تعمیر کے ساتھ ریکارڈ وقت میں تعمیر کی گئی ہے۔