ذرائع:
وزیر اعظم نریندر مودی اٹلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جی-7 آوٹ ریچ سمٹ میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور عالمی چیلنجوں کے حل کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس پر تصاویر کے ساتھ ایک پوسٹ کیا۔ انہوں نے جی-7 آوٹ ریچ سمٹ میں شرکت کرنے کی اطلاع
دی ۔ مودی اور اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے دو طرفہ بات چیت کی۔
اطالوی وزیر اعظم نے دیگر رہنماؤں مثل الجزائر، کینیا، اور تیونس کو بھی کانفرنس میں شامل کیا۔
اس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں جاری تنازعات پر بات چیت کی گئی۔عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے موضوعات پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات بھی ممکن ہے۔