ذرائع:
ایودھیا: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز مہارشی والمیکی ہوائی اڈے اور دوبارہ تیار کردہ ایودھیا ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا جہاں سے انہوں نے دو امرت بھارت اور چھ وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
وزیر اعظم کا یہ دورہ رام مندر کی تقدیس کی تقریب سے چند ہفتے پہلے ہوا ہے۔ مندر اس وقت زیر
تعمیر ہے جس کی تقریب 22 جنوری کو ہوگی جس میں وزیر اعظم شرکت کریں گے۔
بعد از انہوں نے 15,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
ان میں شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے لیے تقریباً 11,100 کروڑ روپے کے پراجیکٹس اور اتر پردیش میں دیگر کاموں سے متعلق تقریباً 4,600 کروڑ روپے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔