: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
موتیہاری/10اپریل(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ایک ٹوائلٹ کی تعمیر سے خواتین کو صحت، سلامتی اور احترام حاصل ہوتا ہے۔ چمپارن ستیہ گرہ کی صدی تقریبات کے اختتام پر منعقد ہ 'ستیہ گرہ سے سوچھ گرہ' پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں ملک میں سوچھتا کا دائرہ 40 فیصد سے بڑھ کر 80 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ اس دوران سات کروڑ سے زیادہ ٹوائلٹ بنے ہیں، 350 سے زیادہ اضلاع اور ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ گاؤں کھلے
میں رفع حاجت سے پاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوچھ گره ایک عوامی تحریک کی شکل لے چکا ہے جو ہندوستان کے مستقبل کی رہنمائی کرے گا۔ ہمارا سوچھ گره جتنا مضبوط ہوگا ، اتنا ہی 2019 میں سوچھ بھارت مشن کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ نریندر مودی نے اپنے خطاب میں پہلے دو منٹ مقامی بولی بھوجپوری میں اپنی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ" ستیہ گرہ کے 100 سال گزرنے کے بعد بھی یہ کارگر ہے اور ہمیشہ کارگر رہے گا۔ 'ستیہ گرہ سے سوچھ گره' آج کے وقت کا تقاضا ہے اور میں اسے آگے بڑھانے کے لئے آپ کے سامنے آیا ہوں"۔