کلکتہ20 مئی (یواین آئی)وزیرا عظم نریندر مودی کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کو ممتا بنرجی نے سپر فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیرا عظم نے صرف بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو بولنے کا موقع دیا اور دوسری ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو کٹھ پتلی بنادیا گیا ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ان حالات میں خود کی ذلت محسوس کررہے تھے۔ یہ ملک کے وفاقی ڈھانچے کو بلڈوز کرنے کی کوشش ہے۔ وزیر اعظم مودی خود کو اس قدر غیر محفوظ تصور کرتے ہیں کہ ہماری باتوں کو سننے کو تیار نہیں ہیں۔
ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے بنگال میں مرکزی ٹیم کو بھیجنے والے آج اترپردیش میں کنگا ندی میں لاشیں تیر رہی ہیں مگر وہاں کے حالات کا جائزہ لینے کےلئے مرکز حکومت
کی جانب سے کوئی ٹیم نہیں جارہی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر اعظم نے نہ تو یہ پوچھا کہ مغربی بنگال میں کوویڈ کی صورتحال کو کس طرح سنبھال رہے ہیں اور نہ ہی انہوں نے ویکسین یا آکسیجن کے ذخیرے کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے بلیک فنگس سے متعلق بھی ایک بھی سوال نہیں تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں اس طرح کے چار واقعات سامنے آئےہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیرا عظم دعویٰ کررہے ہیں کہ ملک میں کورونا کے معاملات میں کمی آئی ہے۔ بنرجی نے پوچھا کہ اگر کیسوں کی کل تعداد کم ہورہی ہے توکورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اتنی اموات کیوں ہورہی ہے؟ ممتا بنرجی نے کہاکہ در اصل کوویڈ سے نمٹنے کےلئے ممتا بنرجی کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔