نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور ہندوستان کے چہار فریقی اتحاد (کواڈ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 23 اور 24 مئی کو جاپان کی راجدھانی ٹوکیو جائیں گے۔
خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی دعوت پر مسٹر مودی جاپان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ کواڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے، ان کے ساتھ امریکی صدر جوزف آر بائیڈن، جاپانی وزیر اعظم کشیدا اور ول آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم کے ساتھ الگ الگ
دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔
مسٹر کواترا نے بتایا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی جاپان کے کاروباری لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور ساتھ ہی ہندوستانی کمیونٹی کے استقبالیہ پروگرام سے بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر مودی 24 مئی کو امریکی صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ مسٹر بائیڈن کی قیادت میں ہند-امریکہ ، کثیر جہتی تعلقات نے زیادہ رفتار، گہرائی اور تنوع حاصل کیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سلامتی، توانائی، موسمیاتی تبدیلی کے وسائل کے اشتراک جیسے موضوعات پر بات چیت کا امکان ہے۔