نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے سے ٹیلی فون پر بات کی۔
سنیچر کو ہوئی اس بات چیت کے دوران دونوں لیڈروں نے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورم پر دونوں مملاک کے درمیان تعاون اور باہمی اہمیت کے دیگر اہم امور
پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دونوں مملاک کے افسران کے مابین باقاعدہ رابطہ بنائے رکھنے اور کووڈ وبا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کام کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ سری لنکا کا ہندوستان کی پڑوسی پہلے کی پالیسی میں اہم مقام ہے۔