5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
داوس۔ عالمی اقتصادی فورم سے اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نریندر مودی ایک بڑی غلطی کر بیٹھے جسے بعد میں ٹھیک کیا گیا۔ مسٹر مودی نے کل اپنی تقریر کے دوران ہندوستان میں رائے دہندگان کی تعداد 600 کروڑ ہونے کا ذکر کیا۔ وزیراعظم کی تقریر کو وزیراعظم کے دفتر کے ٹوئٹر اکاونٹ سے بھی اسی غلطی کے ساتھ ٹوئٹ کیا گیا۔ حالانکہ بعد میں اس ٹوئٹ کو ڈلیٹ کردیا گیا۔ لیکن اس سے پہلے یہ 100سے زائد بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا تھا۔
sans-serif; text-align: right; background-color: rgb(255, 255, 255);">
انہوں نے فورم سے اپنے خطاب میں دنیا کے سامنے اپنی حکومت کی کامیابی بتاتے ہوئے کہا کہ ہندستان کے چھ سو کروڑ رائے دہندگان نے 2014میں تیس برس بعد کسی ایک سیاسی پارٹی کو مرکز میں حکومت بنانے کے لئے مکمل اکثریت دی ۔ ہم نے کسی ایک طبقہ یا کچھ لوگوں کی محدود ترقی نہیں بلکہ سب کی ترقی کا عہد کیا۔ میری حکومت کا موٹو سب کا ساتھ سب کا وکاس ہے۔