the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 8 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے پر مہلک حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتے ہوئے خاندان اور جاپان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے مسٹر مودی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’’میرے پیارے دوست شنزو آبے پر حملے سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ ہمارے خیالات اور دعائیں ان کے، ان کے خاندان اور جاپان کے لوگوں کے ساتھ ہیں‘‘۔
جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این



ایچ کے نے بتایا کہ مسٹر آبے پر ایک 41 سالہ شخص نے اس وقت حملہ کیا جب وہ نارا شہر میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران مقامی وقت کے مطابق صبح 11.30 بجے ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ جائے وقوعہ پر گولیوں کی آوازیں سننے کے بعد مسٹر آبے کو خون آلود حالت میں دیکھا گیا۔ مسٹر آبے کو میڈ ویک کے ذریعے کاشیہارا شہر کے نارا میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مسٹر آبے کو دل کا دورہ بھی پڑا ہے اور ان کی زندگی کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.