نئی دہلی،11 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آکاشوانی سے ہر ماہ نشر کئے جانے والے اپنے پروگرام ’من کی بات ‘ کیلئے عوام سے تجاویز مانگے ہیں۔ اس ماہ’من کی بات‘ 26 جولائی کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
مسٹر مودی نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کیا’’میں اس حوالہ سے پوری طرح مطمئن ہوں کہ آپ اس بات سے آگاہ ہوں گے کہ چھوٹی چھوٹی تحریک سے اجمتماعی کوششیں کس طرح مثبت تبدیلی لاتے ہیں۔ آپ یقینا ایسے اقدامات سے بھی
واقف ہوں گے، جنہوں نے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لائے۔برائے کرم رواں ماہ 26 جولائی کو نشر ہونے والے’ من کی بات‘ پروگرام کے لئے اپنی تجاویز شیئر کریں‘‘۔
مسٹر مودی نے لکھا کہ من کی بات کے لئے تجاویز کئی ذرائع سے دی جاسکتی ہیں۔ ان تجاویزکو 1800117800 پرریکارڈ کرائے جاسکتے ہیں ۔ تجویز کے لئے خاص طور سے تیار’نمو ایپ‘ پر شیئر کیا جاسکتا ہے اور اسے ’مائی جی او وی‘' پر بھی لکھا جاسکتا ہے۔
یواین آئی،اظ