the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
وارانسی:04مارچ(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدرو رکن پارلیمان راہل گاندھی نے جمعہ کو وزیر اعظم پر یوکرین میں پھنسے طلبہ کی بحفاظت وطنی واپسی کے لئے خاطر خواہ اقدام نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جھوٹ بولتے ہیں یہاں ایک انتخابی ریلی میں راہل گاندھی نے ہندو فقرے کے ذریعہ بی جے پی اور بی جے پی لیڈروں کو گھیرا اور کہا ہندو ازم کا مطلب سچ ہوتا ہے۔یہ لوگ ووٹ ہندوازم کے نام پر نہیں بلکہ دروغ گوئی کے نام پر لیتے ہیں۔آپ بتائیے ہمارے مذہب میں کہاں لکھا ہے کہ آپ کو لاکھوں کروڑوں انسانوں سے درغ گوئی سے کام لینا چاہئے۔
راہل نے کہا میں نے رمائن اور مہابھارت پڑھی ہے۔میں نے کہیں نہیں پڑھا ہے کہ کاشی پہنچ



کر شیو کی نگری میں جھوٹ بولو۔کوئی بھی مذہب نہیں کہتا کہ آپ اپنے لوگوں سے دوغ گوئی سے کام لیں۔یہاں ووٹ صرف مذہب کے نام پر حاصل نہیں کئے جاتے بلکہ جھوٹ کے ذریعہ بھی ووٹ لئے جارہے ہیں۔
سال 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے 15لاکھ روپئے والے بیان پر کانگریس لیڈر نے طنز کستے ہوئے کہا میں مرجاونگا لیکن اس اسٹیج سے کبھی بھی آپ سے یہ نہیں کہوں گا کہ میں آپ کے بینک اکاونٹ میں 15لاکھ بھیجوں گا۔راہل نے ووٹروں سے بی جے پی کو بے دخل کرنے اور کانگریس کی حکومت سازی کی اپیل کی۔
اس سے قبل راہل گاندھی و کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا پاٹ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.