وارانسی:15جولائی(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں 1500کروڑ روپئے سے زیادہ اخراجات والے متعدد پروجکٹوں کو سنگ بنیادرکھا ا ور افتتاح کیا صبح وارانسی پہنچے والے وزیر اعظم نے بنارس ہندو یونیورسٹی کے آئی آئی ٹی گراونڈ میں ایک عوامی جلسے میں متعدد پرجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور کچھ کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر اترپردیش کی
گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران جن اہم پروجکٹوں کا افتتاح کریں گے ان میں گودولیا میں ملٹی لیول پارکنگ،سیاحتی فروغ کے لئے رو رو جہاز اور وارانسی ۔غازی پور ہائی وے پر تین لین کا فلائی اوور برج قابل ذکر ہیں۔اس بات کے بھی امکان ہیں کہ وزیر اعظم انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سنٹر رودراکش کا بھی افتتاح کریں۔