the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
منڈی، 27 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ہماچل پردیش کے منڈی میں منعقدہ ایک تقریب میں 11,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پن بجلی پروجیکٹوں کا باضابطہ افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور ریاست کے وزیر اعلیٰ جے رام سنگھ بھی موجود تھے مسٹر مودی نے اپنے ساتھ ان پروجیکٹوں پر ہماچل میں صنعتی صلاحیتوں پر مرکوز ایک نمائش کا بھی دورہ کیا مودی حکومت نے ہمالیائی خطہ میں ہائیڈرو الیکٹرک صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے اسکیموں کو نافذ کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں تاکہ ملک میں موجود وسائل کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو مکمل طور پر



استعمال کیا جا سکے۔ پی ایم مودی کا پروجیکٹوں کا افتتاح کرنا اور دیگر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا اس سمت میں ان کا ایک اہم قدم ہے۔
وزیر اعظم نے اس دورے کے دوران ’رینوکاجی ڈیم پروجیکٹ‘ کا سنگ بنیاد رکھا جو تقریباً تین دہائیوں سے زیر التوا تھا۔ اس پروجیکٹ کو ممکن بنانے کے لیے مرکزی حکومت نے ہماچل پردیش، اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتراکھنڈ اور دہلی کے نام چھ ریاستوں کو اکٹھا کیا ہے۔ 40 میگاواٹ کا یہ پروجیکٹ تقریباً 7000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ یہ دہلی کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس کے ذریعے دہلی کو ہر سال تقریباً 500 ملین کیوبک میٹر پانی فراہم کیاجا سکے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.