the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 5 جنوری(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کوچی – منگلورو قدرتی گیس پائپ لائن کو قوم کے نام وقف کیا یہ ’ایک قوم ایک گیس گرڈ ‘ کو وضع کرنے کی سمت ایک اہم کلیدی سنگ میل ہے ۔کرناٹک اور کیرالہ کے گورنروں اور وزرائے اعلی ٰ کے ساتھ ساتھ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس دن کو کیرالہ اور کرناٹک ،دونوں کے عوام الناس کے لئے ایک اہم کلیدی سنگ میل قرار دیا کیونکہ دونوں ریاستیں قدرتی گیس کی ایک پائپ لائن کے ذریعہ منسلک کی جارہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس پائپ لائن سے ان دونوں ریاستوں کی اقتصادی نشوونما پر مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیزی کے



ساتھ توسیع پاتی ہوئی گیس پر مبنی معیشت خودکفیل ہندو ستان کا مقصد حاصل کرنے کے لئے لازمی عنصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ ایک قوم ایک گیس گرڈ‘ کے لئے سرکارکی توجہ کے پیچھے یہی مقصد ہے۔پائپ لائن کے فوائد بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پائپ لائن سے دونوںریاستوں میں روزمرہ کی زندگی میں بہتری آئے گی اوردونوں ریاستوں میں غریب ، درمیانے درجے اور صنعت کاروں کے اخراجات میں کمی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پائپ لائن کے بہت سے شہروں میں گیس کی تقسیم کے نظام کی بنیاد بنے گی اور ان شہروںمیں سی این جی پر مبنی نقل وحمل کے نظا م کی بھی بنیاد بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پائپ لائن منگلور رفائنری کو صاف توانائی فراہم کرے گی اور ان دو ریاستوں میں آلودگی کو کم کرنے میں اہم رول ادا کرے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.