نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئي) مرکزی حکومت نے سال 2020-21 کے لئے گنے کی قیمت 285 روپے فی کوئنٹل مقرر کی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت بدھ کے روز منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں 10 فیصد تک چینی پیدا کرنے والے گنے کی فائدہ مند قیمت (ریکوری ریٹ) 285 روپے فی کوئنٹل طے کی گئی ہے۔ جس گنے سے 9.5 فیصد چینی تیار ہوگی اس کی
قیمت 270 روپے فی کوئنٹل ہوگی۔
وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں کابینہ اجلاس کے فیصلوں کی اطلاعات دیتے ہوئے کہا کہ گنے کی ریکوری ریٹ 11 فیصد ہوگی، اس کی قیمت فی کوئنٹل 28 روپے زیادہ ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ گنے کی فائدہ مند قیمت کا اعلان کرنے سے تقریبا ایک کروڑ کسانوں کو منافعہ ہوگا۔