the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اعتماد:

اقلیتی قائدین کے ساتھ انصاف کرنے کانگریس پارٹی قیادت سے مطالبہ 

رائچور: کانگریس کے سینئرلیڈراورضلع وقف مشاورتی کمیٹی رائچور کےسابق صدر نظیراحمد پنجابی نے پارٹی اقلیتی قائدین کو نامزد عہدوں کی ذمہ داری دینے کاریاستی حکومت اورکانگریس پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے۔ نظیراحمد پنجابی کرناٹک کے رائچور میں میڈیاکے نمائندوں سے بات کررہےتھے۔ انہوں اس موقع پرکہاکہ آزادی حاصل ہوکر کئی دہے گذرجانے کے باوجود مسلمانوں کا کانگریس پارٹی سے والہانہ لگاو رہاہےاورکرناٹک میں گذشتہ اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں نے کانگریس کو یکطرفہ ووٹ دیا۔ نظیراحمدپنجابی نے کہاکہ کانگریس قیادت نے رائچور شہری اسمبلی حلقے سے ایک مسلم رہنماکو موقع دیا،لیکن کانگریس کوکامیابی نہیں مل سکی۔ جس کے بعد سے مسلمانوں کی نمائندگی صفر ہوگئی ہے۔ انہوں نے رائچورضلع کےکانگریس قائدین کے ساتھ انصاف کرنے،کسی سینئراقلیتی لیڈر کو ڈی سی سی صدر کے عہدے کی ذمہ داری دینے



اورپارٹی کے سینئرلیڈر وسماجی کارکن سید عثمان انعامدارکو رائچورڈیولپمنٹ اتھاریٹی کاچیئرمین بنانے کی سدرامیا حکومت سے مانگ کی۔ انہوں نے بتایاکہ سید عثمان انعامدارگذشتہ 30سالوں سے کانگریس پارٹی کیلئے کام کررہے ہیں۔ نظیراحمد پنچابی نے کہاکہ اس سلسلے میں ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار، ریاستی وزیر این ایس بوس راجو، رائچورضلع انچارج وزیر ڈاکٹرشرن پرکاش پاٹل،ریاستی وزیراقلیتی بہبود ضمیراحمدخان کے علاوہ دیگرسرکردہ قائدین اور رہنماوں سے نمائندگی کی گئی ہے۔ میڈیاکے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کانگریس لیڈراورسماجی کارکن سیدذاکرحسین نے کہاکہ کانگریس پارٹی میں سینئروں کو نظر اندازکیاجارہا ہے۔ جبکہ ایسے لوگوں کواہمیت دی جارہی ہے جوکہ بی جے پی کے اقتدار میں آنےکے بعد بی جے پی سےاورکانگریس کےاقتدارمیں آنے کے بعد کانگریس سے وابستہ ہوجاتے ہیں۔ اس طرح کی صورتحال سے پارٹی شبیہہ متاثرہورہی ہے۔ اس موقع پر سیدشاہ عالم پہلواں اورمحمد اسحاق بھی موجودتھے۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.