: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بنگلور/7مئی(ایجنسی) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی بدانتظامی کی وجہ سے بینکنگ شعبہ سے عوامی اعتماد بتدریج ختم ہوجاتا جارہا ہے۔ وہ یہ بات کافی ذمہ داری سے کہہ رہے ہیں۔ اصلاحاتی اقدام کرنے کے بجائے حکومت بہانہ بازی اور سازشیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کرناٹک انتخابات کے سلسلہ میں بنگالورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوٹ بندی اور عجلت میں جی ایس ٹی کے نفاذ پر مرکز پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ اس سے دیہی ترقی اور عام آدمی متاثر ہوا ہے۔ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے صورتحال کو بدتر کردیا ہے اور مودی حکومت کی بد انتظامی کو واضح کیا ہے۔
انہوں نے
کہا کہ آج نہ ہی کوئی بینکس قرض فراہم کررہے ہیں اور نہ ہی کوئی پرائیویٹ شعبہ قرض فراہم کر رہا ہے تاکہ نئی سرمایہ کاری کی جا سکے۔معیشت کے انجن کی ترقی بے ربط ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے اکسائز ٹیکس عائد کئے ہیں جس سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔مودی حکومت ،عوام کو سزا دے رہی ہے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیاں جو یہ دعوی کر رہے ہیں کہ بہتر ہیں کے نتیجہ میں عوام کا بڑے پیمانہ پر نقصان ہورہا ہے۔ ان کے تباہ کن فیصلوں سے چھوٹے اور اوسط درجہ کی صنعتیں متاثر ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے کسان شدید بحران کاسامنا کر رہے ہیں ،ہمارے پُرجوش نوجوانوں کے لئے کوئی مواقع نہیں ہے اور معیشت کی حالت بد تر ہوتی جارہی ہے ۔