نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی کے بیس ممبران اسمبلی کو منعفت بخش عہدہ کے معاملے میں نااہل قرار دئے جانے کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما یشونت سنہا نے آج کہا کہ صدر کا حکم ایک انتہائی خراب قسم کی تغلق شاہی ہے اور فطری انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔
مسٹر سنہا نے ایک ٹوئٹ میں کہا ’بیس عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمہلی کو نااہل
قراردینے کا صدر کا حکم فطری انصاف کے اصولوں کے یکسر خلاف ہے ۔ کوئی شنوائی نہیں ، ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار نہیں کیا ۔ کیا یہ خراب قسم کی تغلق شاہی نہیں ہے؟‘
صدر رام ناتھ کووند نے منفعت بخش عہدہ کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے بیس ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے الیکشن کمیشن کی سفارش کو کل منظوری دے دی تھی جس کے بعد ان سیٹوں پر ضمنی الیکشن کرائے جانے کا امکان ہے۔