نئی دہلی، 6 نومبر (ایجنسی) صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے ملک کی عوام کو دیوالی کی مبارک باد دی اور اس موقع پر ملک کے سبھی فرقوںکے درمیان اتحاد قائم کرنے کے لئے سماج میں انسانیت کی روشنی پھیلانے اور آلودگی سے پاک دیوالی منانے کی اپیل کی۔
مسٹر کووند نے منگل کو دیوالی کی شام اپنے پیغام میں کہا کہ " میں اس موقع پر نہ صرف ملک کی عوام بلکہ پوری دنیا میں پھیلے ہندوستانیوں کو بھی دیوالی کی دلی مبارک باد دیتا ہوں۔"
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے سبھی شہریوں سے آلودگی سے پاک اور محفوظ دیوالی منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "یہ تیہوار سبھی لوگوں کے درمیان بھائی چارہ اور اتحاد کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہمیں تاریکی سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔ ہمیں سماج کے پسماندہ لوگوں کے درمیان بھی اپنی خوشیاں بھی تقسیم کرنی چاہئیں۔"
مسٹر نائیڈو نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تیہوار برائیوں پر اچھائی کی جیت ہے۔ انہوںنے اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ یہ تیہوار امن، بھائی چارہ ، خوشحالی اور روشنی پھیلائے۔