the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/30جنوری(ایجنسی) مسلم خواتین کی بہبود کی غیر سرکاری تنظیموں کے فیڈریشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ ہند کے خطاب میں مسلم خواتین کے تعلق سے اظہار خیال کو اسلام کے اصولوں پر راست حملہ قرار دیتے ہوئے حکومت کے اپروچ کی سخت مذمت کی ہے اور صدر سے خطبے کے متعلقہ حصے کو حذف کرانے کی درخواست کی ہے ۔ آج یہاں پریس کلب میں 29 غیر سرکاری تنظیموں کے فیڈریشن نے ایک پریس کانفرنس میں حکومت کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ملک کی دوسری سب سے بڑی اقلیت کے جذبات اس طرح مجروح نہ کرے۔




start;"="">فیڈریشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر اسما زہرہ نے بتا یا کہ 29 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب کے ذریعہ حکومت ہند نے جس طرح ملک کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے وہ انتہائی صدمہ انگیز ہے ۔ فیڈریشن کے مطابق یہ کہنا کہ دہائیوں سے مسلم خواتین کے وقار کو سیاسی مفاد کے ہتھے چڑھایا جاتا رہا اور اب قوم کو موقع ملا ہے کہ وہ اُنہیں ان حالات سے نجات دلائے ایک ایسے مذہب کے اصولوں پر حملہ ہے جس نے دنیا میں سب سے پہلے عورتوں کو مساوی حق اور وقار سے سرفراز کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطبے کے متعلقہ حصے میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے مسلم خواتین کو اب تک سیاسی قیدی بنا کر رکھا گیا تھا اور موجودہ حکوممت انہیں نجات دلا رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.