نئی دہلی ، 12 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی پیشرفت کے درمیان ، صدر رام ناتھ کووند نے آج ریاست میں صدارتی حکومت سے متعلق سفارش پر مہر ثبت کردی۔
سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ مسٹر کووند نے مرکزی کابینہ کی
سفارش پر مہاراشٹر میں چھ ماہ کے لئے صدر راج کی منظوری دی ہے۔ اس دوران قانون ساز اسمبلی معطل رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی کابینہ نےگورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی سفارش پر غور کرتے ہوئے صدارتی حکومت کی سفارش کی تھی ، جسے شام کو مسٹر کووند نے منظور ی دے دی۔