علی گڑھ/7مارچ(ایجنسی) ملک کے معروف عظیم الشان تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر صدر جمہوریہ مسٹرہند رام ناتھ کووند نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم یونیورسٹی ملک کا وہ عظیم ادارہ ہے جہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں طلباء نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے کا کام کیا میں ان تمام شخصیتوں کو تہہ دل سے سلام کرتا ہوں وہ یہاں تقسیم اسناد کے جلسہ کو بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
start;">انہوں نے اپنے خطاب میں اپنے اے ایم یو آمد پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس ادارہ میں آیا اور یہ اعزاز حاصل کیا جو کہ مجھ سے قبل کے متعدد عظیم شخصیات یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ جس طرح سے یہاں کے طلباء و طالبات نہایت محنت اور لگن سے تعلیمی سرگرمیوں میں سرگرمہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا تواون پیش کر رہے ہیں وہ تمام ملک کے لئے قابل فخر ہے۔