: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، بدھ کو یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر العیسی کا اپنے پہلے سرکاری دورے پر خیر مقدم کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہندوستان رواداری پر مبنی مذاہب اور اقدار کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے
میں مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کی تعریف کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو کثیر ثقافت ، کثیر زبان، ذاتوں اور مذاہب کے تنوع کے اتحاد کا جشن منارہا ہے۔ ہندوستان میں 200 ملین مسلمان بھائی بہن رہتے ہیں اور ہماراملک دنیا میں دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے۔ محترمہ مرمونے کہا
کہ ہندوستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور عوام سے عوام کے رابطوں پر مبنی خوشگوار تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔
صدر نے کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب دونوں ہی دہشت گردی کی ہر طرح کی مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف از بیر و ٹالرنس کی پالیسی رکھتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت ہے اور یہ لبرل خیالات سے ہی ممکن ہے۔ صدر نے انتہا پسندی، دہشت گردی اور تشدد کے خلاف ڈاکٹر العیسی کے موقف کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر العیسی کے دورہ ہندوستان سے مسلم ورلڈ لیگ کے ساتھ تعاون کے مواقع کھلیں گے۔