: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے ہندوستان جیسے بڑے ملک میں اونچ نیچ کے تصور کی بنیاد پر تفرقہ پیدا کرنے والے رجحانات کو مسترد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سماجی انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک میں جمہوریت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے محترمہ مرمو نے بدھ کو یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ "ہماری تنوع اور تکثیریت کے ساتھ ہم بحیثیت قوم متحد، ایک ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ شمولیت کے ایک ذریعہ کے طور پر مثبت کار روائی کے اقدامات کو مضبوط کیا جانا
چاہیے۔ میر اپختہ یقین ہے کہ ہندوستان جیسے وسیع ملک میں سمجھے جانے والے سماجی طبقے کی بنیاد پر اختلاف کو فروغ دینے والے رجحانات کو مسترد کرنا ہو گا۔
صدر نے ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ " ہمیں اپنی سیاسی جمہوریت کو بھی سماجی جمہوریت بنانا چاہیے۔ سیاسی جمہوریت اس وقت تک زندہ نہیں رہ سکتی جب تک اس کی بنیاد پر سماجی جمہوریت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سیاسی جمہوریت نے مستحکم ترقی کی ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک میں سماجی جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔