نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج سیاچن بیس کیمپ کا دورہ کیا اور سیاچن وار میموریل میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ یاد گار ہندوستانی فوج کے ان فوجیوں اور افسران کی قربانی کی علامت ہے جو 13 اپریل 1984 کو شروع ہونے والے آپریشن میگھ دوت ' کے بعد سے شہید ہوئے تھے۔
انہوں نے وہاں
تعینات فوجیوں سے بھی خطاب کیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے انہیں ان پر بہت فخر ہے اور تمام شہری ان کی بہادری کو سلام پیش
کرتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپریل 1984 میں آپریشن میگھ دوت کے آغاز کے بعد سے ہندوستانی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں اور افسران نے خطے کی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔