نئی دہلی، 25 جون (یواین آئی) صدر رام ناتھ کووند نے آج پہلی مرتبہ ٹرین میں سفر کیا اور وہ راجدھانی سے اترپردیش کے کانپور دیہات ضلع میں اپنی جائے پیدائش پرونکھ کے لئے روانہ ہوئے۔
مسٹر کووندنئی دہلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے ایک اسپیشل ٹرین کے ذریعہ کانپور کے لئے روانہ ہوئے۔
یہ خصوصی ٹرین کانپور دیہات کے جھنجھوک اور رورا ریلوے اسٹیشنوں پر رکے گی جہان صدر اپنے جان پہچان والوں اور قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کریں گے اور وہ 28 جون کو کانپور ریلوے اسٹیشن سے ریاست کی راجدھانی لکھنؤ کا دو روزہ دورے کریں گے۔ 29
جون کو وہ دہلی واپس لوٹیں گے۔
وزیرریلوے پیوش گوئل، ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزی کیٹیو افسر سنیت شرما، شمالی ریلوے کے ڈائرکٹر جنرل آشوتوش گنگل، دہلی ڈویژن کے ڈویژنل منیجر ایس سی جین اور ریلوے بورڈ اور شمالی ریلوے کے متعدد سینئر افسران ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے۔
ریلوے وزیر نے صدر رام ناتھ کووند کو اپنے گاؤں کے دورے کے لئے ریلوے کے استعمال پر شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کورونا وبا کے دوران انڈین ریلوے کا عظیم نیٹ ورک بہت جلد ہی ملک کے معاشی افتخار کو دوبارہ حاصل کرنے میں ممدد ومعاون ہوگا۔