نئی دہلی، 25 جنوری (ایجنسی) صدر رام ناتھ كووند نے ہم وطنوں سے 21 ویں صدی کو ہندوستان کی صدی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے اس کے لئے مقاصد اور کامیابیوں کے نئے معیار طے کرنے اور ایسے معاشرے کی تعمیر پر زور دیا ہے جس میں ہر شخص کی ترقی کے لئے تمام طرح کے مراعات حاصل ہوں۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر كووند نے 70 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعہ کو ملک کے نام پیغام میں کہا کہ ملک اس وقت ایک اہم مقام پر ہے اور آج کے فیصلے اور سرگرمیاں، 21 ویں صدی کے ہندوستان کا خدو خال طے کریں گے۔ انہوں نے کہا"متحد ہوکر، اپنی کوششوں کے بل پر، اس صدی کو ہندوستان کی صدی بنانے کا موقع ہم سب کے سامنے ہے۔لہذا، ملک کی تعمیر کے نقطہ نظر سے آج کا یہ وقت ہم سب کے لئے اتنا ہی اہم ہے جتنا ہمارے ملک کے لئے آزاد ہندوستان کا ابتدائی دور تھا"۔