the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 2 اکتوبر (ایجنسی) صدر رام ناتھ كووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر كووند، مسٹر مودی اور مسٹر گاندھی نے راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

مسٹر كووند نے اس سے پہلے مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا-"گاندھی جینتی کے دن باپو کو خراج عقیدت۔ گاندھی جی کی زندگی امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے آدرشوں کے لئے وقف تھی۔ آج ان آدرشوں کے تئیں ہماری وفاداری اور عزائم کو دوہرانے کا موقع ہے۔ مہاتما گاندھی کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے آج بھی موزوں ہیں"۔


Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا"محترم باپو کی 150 ویں یوم پیدائش پر متحد ہوکر ان کے خوابوں کو تعبیر دینے کا بہت اچھا موقع ہے"۔انهوں نے اس موقع پر باپو اور ان کے آدرشوں پر مبنی اپنا ایک مضمون بھی شیئر کیا۔

کانگریس صدرراہل گاندھی نے اس موقع پر بابائےقوم کو نمن کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا"گاندھی جی محض ایک مورتی نہیں ہیں،ان کے خیالات و نظریات اور اقدار ابدی ہیں جس کا پھیلاؤ ملک بھر میں ہے۔ سچائی اور عدم تشدد، جس کے لئے وہ جیتے رہے اور جس کی وجہ سے ان کو قتل کر دیا گیا، ہمارے ملک کی بنیاد ہیں۔ سچے محب وطن کو ان کی حفاظت ضرور کرنی چاہئے"۔
مرکزی شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے بھی باپو کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.