بھوپال، 28 اپریل (یواین آئی) صدر رام ناتھ كووند اپنے دو روزہ دورے پر آج صبح مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال پہنچ گئے۔
صدر چارٹرڈ طیارے سے بھوپال پہنچے، جہاں ایئر پورٹ پر گورنر آنندي بین پٹیل اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سمیت کابینہ کے کئی ارکان نے ان کا استقبال کیا۔ وہ یہیں سے ساگر کے لئے روانہ ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق صدر آج دوپہر 12 بجے ساگر کے ڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی کے 27 ویں کنوووکیشن میں شامل ہوں گے۔ وہ دوپہر 3 بجے ڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی کے گولڈن جبلی ہال میں منعقد 620 ویں سنت کبیر’ پركٹ اتسو ‘ میں شرکت کریں گے۔ صدر ساگر میں مختلف پروگراموں میں شامل ہونے کے بعد شام
5.30 بجے بھوپال پہنچیں گے۔ مسٹر كووند 29 اپریل کو صبح 10.25 بجے بھوپال سے ضلع گنا کے باموري کیلئے روانہ ہوں گے۔وہ دوپہر 12 بجے گنا ضلع کے باموري میں غیر منظم ورکرز کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوں گے۔ وہ دوپہر ایک بجے باموري سے گنا کیلئے روانہ ہوں گے۔ مسٹر كووند دوپہر 2 بجے گنا میں منی اسمارٹ سٹی کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوں گے۔صدر شام 4 بجے سے 4.50 بجے تک اپنے بڑے بھائی رام سوروپ بھارتی کے گنا واقع رہائش گاہ میں رہیں گے۔ وہ شام 5 بجے گنا سے بھوپال کے لئے روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد مسٹر كووند بھوپال ایئر پورٹ سے شام 6.20 بجے نئی دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
یو این آئی،اظ