نئی دہلی،7 مئی (یواین آئی)صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے گوہاٹی ہائی کے چیف جسٹس سودھانشو دھولیا اور گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمشید برزور پاردی والا کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔
قانون اور انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کی جانب سے ہفتے کو اس سلسلے میں ایک نوٹفیکیشن جاری کی گئی
ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر نے آئین کے آرٹیکل 124 کی دفعہ 2 کے تحت دونوں ججوں کی تقرری کو منظوری دی ہے۔
ہندوستان کے چیف جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی کالیجیم نے چار مئی کو اپنی میٹنگ میں دونوں ناموں کو منظوری دی تھی۔
دونوں ججوں کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تسلیم شدہ تعداد 23 ہوجائے گی۔