: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 24 اکتوبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روزجھوٹ پر سچ کی جیت کی علامت وجئے دشمی کے تہوار پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔
محترمه دروپدی مرمو نے کہا، دسہرہ کے تہوار پر تمام ہم وطنوں کو میری دلی مبارکباد۔ انہوں نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر ٹویٹ کیا " دسہرہ، جسے وجے دشمی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہمیں سچائی اور مذہب کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا
ہے۔ اس مبارک تہوار پر میری تمنا ہے کہ ہم سب پور کی انسانیت کی فلاح و بہبود کے جذبے کے ساتھ سچائی اور انصاف کی راہ پر آگئے
بڑھتے رہیں "۔
مسٹر نریندر مودی نے بھی وجے دشمی کے تہوار پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کے کہا، " وجے دشمی کے موقع پر ملک بھر میں میرے ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ تہوار منفی طاقتوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ زندگی میں اچھائی کو اپنانے کا پیغام بھی دیتا ہے۔